Friday, May 3, 2024

ٹرمپ 75 مقدمات کےساتھ صدارتی دفتر میں اگلے برس قدم رکھیں گے  

ٹرمپ 75 مقدمات کےساتھ صدارتی دفتر میں اگلے برس قدم رکھیں گے  
November 13, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)جنوری دوہزار سترہ کا سورج امریکہ میں ایک نئے صدر کے ساتھ طلوع ہوگا اس بار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کے طور پر وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں بیٹھنے جارہے ہیں لیکن وہ اکیلے وائٹ ہاؤس نہیں جارہے بلکہ اپنے ساتھ درجنوں مقدمات ساتھ لے کر جارہے ہیں۔۔جن کا اس وقت بھی ان کو سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کہتے ہیں کہ بدنام  اگر ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا ٹرمپ جب  وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں قدم رکھیں گے تو  وہ  اکیلے  نہیں  بلکہ پچھہتر مقدمات  کے ساتھ  صدارتی  آفس میں   قدم  رکھیں  گے ۔ یہ تو کچھ بھی نہیں اپنے تیس سالہ کیریئر میں ٹرمپ نے چالیس ہزار کے قریب مقدمات کا سامنا کیا جو یا تو انھوں نے خود دائر کیے یا پھر وہ اپنے خلاف عائد مقدمات کا دفاع کیا۔ ان مقدمات میں سے بہت سے ایسے ہیں جو  ٹرمپ یونیورسٹی کے  سابق طالب علموں کی جانب سے دائر  کیے گئے ہیں۔ جن کا دعویٰ ہے کہ ان سے ریئل سٹیٹ کی تعلیم دینےکے لیے لاکھوں ڈالر لیے گئے لیکن ملا کچھ نہیں۔ ٹرمپ یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ ٹرمپ کمپنی پر بھی فراڈ کے درجنوں مقدمات ہیں ان پر اٹھارہ سال تک فیڈرل ٹیکس نہ  دینے  کا  بھی الزام ہے اور۔اگر  یہ ثابت ہوگیا تو  ٹرمپ  نئی مصیبت میں پھنس جائیں گے۔ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے  پر بھی  ٹرمپ  کے خلاف  کئی  مقدمات دائر  ہیں۔ یہ تمام مقدمات صدر منتخب ہونے سے بہت پہلے کے ہیں اس لیے صدر کا  حلف اٹھانے پر  انہیں صدارتی استثنٰی حاصل نہیں ہو  گا  اور انھیں ان مقدمات کے لیے عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔