Monday, May 20, 2024

74 سال میں عوام کو صرف خواب دکھائے گئے، شوکت ترین

74 سال میں عوام کو صرف خواب دکھائے گئے، شوکت ترین
December 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے 74 سال میں عوام کو صرف خواب دکھائے گئے۔

اخوت کے زیر اہتمام کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی تقیسم ہوئی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے بلاسود قرضوں کی فراہمی تقریب سے خطاب میں کہا ہمارے ملک کو آزاد ہوئے کئی عرصہ بیت گیا مگر حکومتیں خواب دکھاتے رہے۔ سابقہ ادوار میں معیشت کی ترقی کے خواب دکھاتے رہے مگر آج تک وہ خواب پورے ہی نہیں ہوئے۔ ایک شخص آیا عمران خان جو ریاست مدینہ پر انحصار کرتا ہے۔ عمران خان نے ملک کے غریبوں کیلئے سوچا ہے۔ وزیر اعظم کہتے ہیں ہمارے لوگ غیور ہیں کسی سے بھیگ نہیں مانگنا چاہتے ہیں۔ موجودہ دور میں لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جارہا ہے۔

شوکت ترین نے کہا غریب نے تو صرف خواب میں ہی زندگی گزاری۔ غریب عوام کےلئے آج بہت بڑا دن ہے۔ فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ دی ہے۔ نچلے طبقے میں خوشحالی آئے گی تو قائد اعظم کا پاکستان بنے گا۔ لیڈر صرف ایک ہی ہے وہ ہے صرف عمران خان۔ قرضہ لینے والے عمران خان کی حکومت کے لئے دعا کریں۔ انہوں نے کہا بڑے بینک پیسے دینگے اور پھر اخوت جیسے ادارے آگے قرضہ دینگے۔ کسانوں کو فصل کے لئے 5 لاکھ روپے تک قرضہ دینگے۔ گھروں کے لئے 20 سے 27 لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائیگا۔