Friday, April 26, 2024

74 وزراء کی فوج آڈیو ویڈیو لیکس کھیل رہی ہے، شیخ رشید

74 وزراء کی فوج آڈیو ویڈیو لیکس کھیل رہی ہے، شیخ رشید
October 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں 74 وزراء کی فوج آڈیو ویڈیو لیکس کھیل رہی ہے۔

سوموار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈار مریم ڈیل کی سب کو نومبر میں سمجھ آجائے گی۔ 12 ربیع الاول کے بعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی اور سیاست گرم ہوگی۔

شیخ رشید نے مزید لکھا کہ ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہوجائے گا۔ عوام کا مسئلہ سائفر نہیں، بجلی، گیس، آٹا اور مہنگائی ہے۔