Saturday, July 27, 2024

72ویں پنجاب گیمز کا آغاز ہو گیا

72ویں پنجاب گیمز کا آغاز ہو گیا
April 3, 2019

 لاہور (92 نیوز) 72ویں پنجاب گیمز کا آغاز ہو گیا۔ چار روزہ گیمز میں مردوں اور خواتین کے مختلف تیس کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

 ہاکی اولمپیئن و سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم ریحان بٹ کو 72 ویں پنجاب گیمز کا ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں سپیشل چلڈرن اور ٹرانس جینڈر کے درمیان بھی مقابلے ہوں گے۔

 پنجاب گیمز کی افتتاحی تقریب آج شام  6بجے پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں ہو گی۔ گورنر پنجاب مہمان  خصوصی ہوں گے۔

 معروف گلوکار ساحر علی بگا سمیت کئی فنکار افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں پنجاب کے تمام ڈویژن کی ٹیموں کے مارچ پاسٹ، ثقافتی شو ، ترکش بینڈ پرفارمنس، جمناسٹک ،مارشل آرٹس اور دیگر آئٹمز پیش کی جائیں گی۔

 شائقین کے لئے فری انٹری گیٹ نمبر 4 اور 5 سے ہو گی۔