Thursday, September 19, 2024

جشن آزادی کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31،صوبوں میں21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا

جشن آزادی کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31،صوبوں میں21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا
August 14, 2018
کراچی (92 نیوز) آج جشن  آزادی منایا جارہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاؤں ،وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی ہوئی۔ جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر رنگ رنگ تقریب ، گارڈز کی تبدیلی ،پاک بحریہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیے۔ قائداعظم کے پہلے اے ڈی سی لیفٹیننٹ احسن کا تعلق بھی پاک بحریہ سے تھا۔ مزاراقبال پر بھی پروقار تقریب کا اہتمام  کیا گیا۔ مصور پاکستان کے مزار پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ جی او سی میجر جنرل شاہد محمود نے علامہ اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ادھر رات کے بارہ بجتے ہی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ ہر سو سبز ہلالی پرچموں کی بہار اور بچوں کا جوش وخروش عروج پر ہو گیا۔ ہر کوئی بھرپور طریقے سے جشن آزادی منا رہا ہے۔