Thursday, September 19, 2024

جشن آزادی ، لاہور میں دن کا آغازملک کیلئے دعاؤں،21 توپوں کی سلامی سے ہوا

جشن آزادی ، لاہور میں دن کا آغازملک کیلئے دعاؤں،21 توپوں کی سلامی سے ہوا
August 14, 2018
لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم آزادی کے دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مزار اقبال پر قومی ترانے کی دھنوں نے سب آوازیں ہم آہنگ کر دیں۔ پاکستان کے یوم آزادی کا آغاز ملکی سلامتی کی دعاؤں کے بعد محفوظ شہید گریژن برکی روڈ میں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ اس موقع پر فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے پر پرچم کشائی کی۔ انہوں نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی ،انہوں نے مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے طلبہ وطالبات نے ملی نغمے پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ طلبہ وطالبات وطن کی محبت میں سرشارد کھائی دیئے۔ آرمی کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ جی او سی میجر جنرل شاہد محمود نے دستوں کا معائنہ کیا۔ مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔