Tuesday, May 7, 2024

ایم ایم اے کا کراچی میں پاورشو، فضل الرحمان ، سراج الحق نے خطاب کیا

ایم ایم اے کا کراچی میں پاورشو، فضل الرحمان ، سراج الحق نے خطاب کیا
July 16, 2018
کراچی (92 نیوز) ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 70 سال سے ملک پر مسلط رہنے والوں نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا ۔ متحدہ مجلس عمل کا کراچی کی انتخابی پچ پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ ہوا۔ ایم ایم اے کے سربراہ نے کہا کہ ايسے لوگوں کو اقتدار میں آنے کی اجازت نہيں دے سکتے، جن کے آنے سے بے حیائی پروان چڑھے۔ ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ميں اسلامی نظام چاہتے ہيں، ايسا نہيں جس ميں بے حيائی چھلکتی ہو۔ ایم ایم اے کے نائب صدر سراج الحق نے کہا کہ ایک دن کی بھی ایم ایم اے کی حکو مت آئی تو اسلامی حکومت ہو گی۔ قوم کو مفت تعلیم دینگے۔ جلسے سے شاہ اويس نوراني، حافظ نعيم الرحمان، مولانا غفور حيدري سميت ديگر رہنماؤں نے خطاب کيا۔