Thursday, April 25, 2024

70 سال سے سرگرم قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی سزا چھوٹی ہے،مریم کا ٹویٹ

70 سال سے سرگرم قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی سزا چھوٹی ہے،مریم کا ٹویٹ
July 6, 2018
لندن (92 نیوز) مریم نواز نے کہا کہ 70 سال سے سرگرم قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی سزا چھوٹی ہے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں مریم نواز نےکہا شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، جھکے نہیں، آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی۔ نوازشریف اور مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ایون فیلڈ ہاؤس میں ہی سنا۔ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور نوازشریف کی بیٹی اسما نواز بھی ایون فیلڈ میں موجود تھیں۔ قبل ازیں مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیرو فیصلہ جو بھی آئے گھبرانا نہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کوئی لیڈر ہے جو عوام کی خاطر، وطن عزیز کی خاطر اور ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے۔ ان سازشیوں اور مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا۔ ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔ انشاءالّلہ فتح آپ کی منتظر ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ اس کا مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے جنہوں نے ووٹ کی حرمت پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور سازشوں میں ملوث رہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود یہ قوتیں اس کو الحمدااللہ جھکانے میں ناکام رہیں۔