Monday, May 13, 2024

7 دہائیوں سے کشمیریوں کی حق خودارادیت قرارداد پر عمل نہیں ہوسکا، فردوس عاشق

7 دہائیوں سے کشمیریوں کی حق خودارادیت قرارداد پر عمل نہیں ہوسکا، فردوس عاشق
January 5, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 71 سال پہلے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کوحق خودارادیت کی قرارداد منظور کی گئی، 7 دہائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوسکا۔

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1213696617741766656?s=20

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 71 سال سے کشمیریوں کا ناحق لہو بہایا جا رہا ہے، کشمیریوں کی عزتیں پامال، جمہوری حق مانگنے پر جبر و استبداد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اپنے فرض کو پورا نہیں کر رہے۔

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1213696950857584640?s=20

معاون خصوصی کہتی ہیں کہ آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ اقوام متحدہ ,سلامتی کونسل اورعالمی برادری بہادراورثابت قدم کشمیریوں سے کیا ہوا اپنا وعدہ پوراکریں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے۔

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1213697000853704705?s=20

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم بہادر کشمیریوں کو بھی پیغام دیتے ہیں کہ ان کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پورا پاکستان ان کے شانہ بشانہ ہے، ہم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1213697052225474561?s=20

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جس ثابت قدمی، ہمت اور قربانی کے جذبے کے ساتھ کشمیری اپنے حق کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں، وہ اس بات کی گواہی ہے کہ وہ انشاءاللہ کامیاب ہوکر رہیں گے اور دشمن ناکام ونامراد ہوگا۔