Tuesday, April 16, 2024

پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے پولیس کے 7 ہزار اہلکار تعینات کیے ہیں : ڈی آئی جی آپریشنز

پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے پولیس کے 7 ہزار اہلکار تعینات کیے ہیں : ڈی آئی جی آپریشنز
September 30, 2016
لاہور (92نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ عمران خان کے خطاب سے پہلے جلسہ گاہ کو ایک مرتبہ خالی کروا کر سرچ آپریشن کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر لاہور پولیس کے سات ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے بھوبتیاں چوک پر میڈیا روٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس پی ٹی آئی جلسے کی سکیورٹی کے حوالے سے مکمل چوکس ہے۔ جلسے کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو خود بھی اپنے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے جبکہ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری تھریٹ لیٹر بارے پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔ اڈہ پلاٹ پر جلسہ گاہ میں سراغ رساں کتوں سے تلاشی لی گئی جبکہ شرکاءکو سخت چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی۔