Friday, September 30, 2022

کوئٹہ : پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 اہلکار زخمی

کوئٹہ : پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 اہلکار زخمی
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کر دیا ہے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پولیس ٹریننگ  سینٹر کوئٹہ  پر دہشتگردوں نے دھاوا بول دیا ہے ۔دہشتگردوں نے سینٹر کےہاسٹل میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی جس سے سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ابھی تک جاری ہے جبکہ کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری بھی ٹریننگ سینٹر پہنچ گئی ہے جبکہ عمارت کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین عمارت سے گر کر زخمی ہوئےہیں جبکہ عمارت کے اندر پانچ سے چھے دہشتگردوں کی اطلاعات ہیں ۔ دوسری طرف صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے۔