Friday, May 3, 2024

نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کا زلزلہ

نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کا زلزلہ
November 13, 2016
کرائسٹ چرچ (92نیوز)نیوزی لینڈ میں 7اعشاریہ4شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کے زلزلے میں نیوزی لینڈ کو ایک مرتبہ ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کچھ تو باقاعدہ طور پر چیخ و پکار بھی کرنے لگے ہیں ۔ نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی جھٹکے محسوس ہونے پر اپنے ہوٹل کے کمروں سے باہر نکل آئے ہیں ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم ابھی ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے دوسری طرف نیوزی لینڈ میں آفٹرشاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے  ،آفٹرشاکس کی شدت بھی 6.2کی ریکارڈ کی گئی ہے نیوزی لیںڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی ویمن اور مینز کرکٹ ٹیموں کے بارے میں ان کے مینجرز نے اطلاع دی ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی محفوظ ہیں ۔