Tuesday, May 21, 2024

65 کی جنگ کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام ، شبلی فراز

65 کی جنگ کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام ، شبلی فراز
September 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا 65 کی جنگ کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام، یقیناً رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو۔ شبلی فراز نے یوم دفاع پر ویڈیو پیغام میں کہا ہم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کے لئے شہادت کا جام پیا۔ آج کے دن اس عزم کی تجدید بھی کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1302479063571992576?s=20 وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کی وکالت کرتے رہیں گے، پاکستان ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔ کچھ اہلِ ستم ، کچھ اہلِ حشم مے خانہ گرانے آئے تھے۔۔۔۔۔ دہلیز کو چوم کے چھوڑ دیا دیکھا کہ یہ پتھر بھاری ہے۔۔۔ جب پرچمِ جاں لے کر نکلے ہم خاک نشیں مقتل مقتل۔۔۔ اس وقت سے لے کر آج تلک جلادپہ ہیبت طاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1302472791921512448?s=20 وفاقی وزیر اسد عمر کا  اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ‏6 ستمبر نا صرف ہمیں 1965 کی جنگ میں افواج پاکستان کی بہادری اور ایثار کے جذبہ کی یاد دلاتی ہے بلکہ اس بات کی یاد بھی دلاتی ہے کہ جب قوم متحد ہو جائے تو اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں شکست دے سکتی۔ 1965 کی جنگ کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام۔ یقیناً رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو ۔ https://twitter.com/ShehryarAfridi1/status/1302329758483730432?s=20 یوم دفاع کے موقع پر  شہریار آفریدی  نے  کہا کہ ملکی دفاع لازوال بنانے کیلئے فوج کو مزید بری، بحری، فضائی ہتھیاروں سے لیس کرینگے۔ افواجِ پاکستان ہمارا فخر ہیں۔ ہر مشکل گھڑی میں یہ ہمیں اپنے ساتھ کھڑا پائیں گی۔ https://twitter.com/AsimSBajwa/status/1302466739914125312?s=20 چئیرمین سی پیک  عاصم سلیم باجوہ نے  اپنے ٹویٹر پر پیغام  میں کہا کہ ہمارے تمام شہداء کو سلام اور پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے ہماری مسلح افواج کو قربانیاں پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ پوری قوم مکمل اعتماد کے ساتھ آپ کے پیچھے کھڑی ہے ، یہ مت بھولیے کہ ہم دنیا کی بہترین اور واحد فوج ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اتنے جامع انداز میں جیتا ہے۔