Friday, April 19, 2024

65 کی جنگ میں نائیک برکت حسین نے پسرور سیکٹر پر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے

65 کی جنگ میں نائیک برکت حسین نے پسرور سیکٹر پر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے
September 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) 65 کی جنگ میں بہاردی، شجاعت کی علامت نائیک برکت حسین نے پسرور سیکٹر پر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ۔ بھائی عبدالعزیز آج بھی اپنے بچوں کو انکی بہادری کے قصے سنا کر سنہری یادیں تازہ کرتے ہیں۔ بہاردی ، شجاعت کی علامت  اور دشمن کو ناکوں چنے چھبانے والے نائک برکت حسین نے 1965 کی جنگ میں تاریخ رقم کر دی۔ جذبہ شہادت سے شرشار نائیک برکت حسین نے  دشمن سے لڑتے لڑتے پسرور سیکٹر میں ارض پاک کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان  کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل گجر خان کے چھوٹے سے گاوں تھنوا سے تھا۔ شہید نائیک برکت حسین کے بھائی عبد العزیز کہتے  ہیں آج بھی بھائی کی یاد آتی تو اپنے بچوں کو انکی بہادری کے قصے سناتا ہوں۔ شہید برکت حسین کے جوش وجذبے  سے متاثر ہو کر ہمسایہ ذوالفقار حسین  نے فوج میں شمولیت اختیار کی۔ کہتے ہیں شہید برکت حسین کی زندگی ان کے لئے مشعل راہ ہے۔