Saturday, April 20, 2024

6000 سی سی تک بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد ٹیکس اور ڈیوٹی فری قرار دینے کی خبر جعلی نکلی

6000 سی سی تک بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد ٹیکس اور ڈیوٹی فری قرار دینے کی خبر جعلی نکلی
September 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - 6 ہزار سی سی تک بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد کو ٹیکس اور ڈیوٹی فری قرار دینے کی خبروں سے متلعق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ایف بی آر نے سوشل میڈیا موجود نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے سے ایسا کرنے والے افراد کے خلاف تحقیقات کا بھی کہہ دیا۔

آرمی افسران کو ڈیوٹی فری بلٹ پروف گاڑیاں امپورٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن نہ صرف جعلی نکلا بلکہ اب خبر یہ ہے کہ ایف بی آر نے اس جعلی نوٹیفیکشن سے متعلق ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا ہے اور معاملے پر تحقیقات کا کہہ دیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایف بی آر سے منسوب نوٹیفیکیشن میں سابق فوجی اعلیٰ افسران کیلئے 6000 سی سی تک بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد کو ڈیوٹی فری قرار دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں 22 ستمبر کی تاریخ درج کی گئی تھی جبکہ ایف بی آر کے ایڈیشنل سیکرٹری کے جعلی دستخط بھی کیئے گئے تھے۔

گزشتہ روز ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں اس نوٹیفکیشن سے متعلق کہا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ نے 2019 میں اس طرح کی سہولت دینے کی منظوری دی تھی لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔