Friday, April 19, 2024

ایف سی کے 600 اہلکاروں نے شہر اقتدار میں ڈیرے ڈال لئے

ایف سی کے 600 اہلکاروں نے شہر اقتدار میں ڈیرے ڈال لئے
October 26, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد بند ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا دھرنا مظاہرین سے نمٹنے کےلئے ایف سی کے چھ سو جوانوں نے شہر اقتدار میں ڈیرے ڈال دیئے پنجاب پولیس کی نفری بھی  اڑتالیس گھنٹوں تک پہنچ جائیگی۔ تفصیلات کےمطابق شہر اقتدار اگلے بدھ کو بند ہوگا تحریک انصاف دھرنا بھی دے گی وفاقی پولیس تو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کےلئے انتظامات کئے بیٹھی ہے اب اس کی مدد کےلئے9گاڑیوں پرایف سی اہلکار بھی پہنچ گئے ایف سی کے 600جوان ساز وسامان سمیت آبپارہ کمیونٹی سنٹر میں قیام کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے دھرنا مظاہرین سے نمٹنے کےلئے 25 ہزار اضافی نفری طلب کی تھی پنجاب پولیس کی نفری بھی آئندہ 48گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچ جائیگی۔ باہر سے آنیوالی نفری کے قیام کےلئے وفاقی پولیس نے 6سرکاری عمارتیں خالی کرالی ہیں۔