Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

60سال سے زیادہ عمر والے افراد کے لئے سائنو فام ویکسین کے استعمال کی منظوری

60سال سے زیادہ عمر والے افراد کے لئے سائنو فام ویکسین کے استعمال کی منظوری
March 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ڈریپ نے 60 سال سے زیادہ عمر والے افراد کے لئے ہنگامی طور پر سائنو فام ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

این سی او سی کے مطابق نمز سے رجسٹرڈ 60 سال سے زائد تمام ہیلتھ کئیر ورکرز یہ ویکسینشن کروا سکیں گے، ویکسینشن مخصوص ویکسین سینٹرز سے کروائی جا سکے گی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں سال جنوری میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کے دوران کورونا سے بچاو کے لیے سائنوفارم نامی چینی کمپنی کی ویکسین کی درآمد کی اجازت دی تھی۔  

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین کی سائنو فارم ویکسین کی افادیت 79 فیصد تک ہے۔ ویکسین کی کوالٹی اور سیفٹی کے معیار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اجازت نامے کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔