Thursday, March 28, 2024

6 سالہ بیٹی قتل کیس ، ماں ملزمہ شگفتہ 3 روزہ تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

6 سالہ بیٹی قتل کیس ، ماں ملزمہ شگفتہ 3 روزہ تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
September 30, 2018
حیدر آباد (92 نیوز) حیدرآباد میں اپنی 6 سالہ معصوم بیٹی کو قتل کرنے والی ماں ملزمہ شگفتہ کو عدالت نے 3 روزہ تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 میں اپنی 6 سالہ  بیٹی ارمش کو قتل کرنے والی اس کی ماں شگفتہ کو پولیس نے اسپیشل سول جج کی عدالت میں پیش کیا ۔ ملزمہ نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ شوہر تشدد کرتا تھا اور سسرال والے اس کی بات سننے کو تیار نہیں تھے، وہ اپنی بچی کے ساتھ خودکشی کرنا چاہتی تھی۔ ملزمہ کا کہنا تھا کہ بچی کے قتل میں شوہر کے گھر والے بھی ذمہ دار ہیں۔  شوہر طلاق دینے کی بجائے خلع لینے کے لئے دباؤ ڈالتا تھا اور بچی بھی اپنے پاس رکھنا چاہتا تھا۔ عدالت نے ملزمہ کو 3 روزہ تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ ملزمہ نے اپنی 6 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد لاش پلاسٹگ بیگ میں ڈال کر پھینک دی تھی۔