Saturday, May 18, 2024

سمندری طوفان  میتھیو نے ہیٹی میں تباہی مچادی، 572سے زائد  افراد ہلاک

سمندری طوفان  میتھیو نے ہیٹی میں تباہی مچادی، 572سے زائد  افراد ہلاک
October 7, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)سمندری  طوفان میتھیو  نے ہیٹی میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچانا شروع کردی  ہے امریکا میں چھ لاکھ گھرانے بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں طوفان سے ہیٹی میں 572 افراد ہلاک اور تیس ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوئیں ۔۔ چوتھے درجے کے طوفان  میتھیو نے ہیٹی ،بہاماس اور کیوبا میں تباہی پھیلانے کے بعد فلوریڈا کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔امریکہ کے ساحلی  علاقوں میں  ایک سو چالیس کلومیٹر کی رفتار سے ہوا کے ساتھ بارش بھی ہونے لگی ہے امریکی حکام کی طرف سے فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولائنا میں، 25 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کہا جاچکا ہے جبکہ اب تک لاکھوں افراد ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرچکے ہیں بجلی منقطع ہونے سے لوگوں کو  شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔  ’’میتھیو‘‘ سے ہیٹی میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں جیریمی شہر کی 80 فیصد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جبکہ جنوبی صوبے میں 30 ہزار مکانات تباہ ہوئے ہیں،،صرف روشے آبیتیو  شہر میں 50افراد ہلاک ہوئے ۔ عالمی ریڈکراس اور ہیٹی کی حکومت نے تباہ شدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں تاہم امدادی کارکنوں کو دور دراز علاقوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔