Saturday, April 27, 2024

کامیڈٰین ہیرو ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 56 برس بیت گئے

کامیڈٰین ہیرو ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 56 برس بیت گئے
October 30, 2016
لاہور(92نیوز)ایک عرصے تک پاکستان کی فلم انڈسٹری میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے کامیڈین ہیرو ظریف کو ہم سے بچھڑے آج چھپن برس بیت گئے۔ تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے ظریف کا اصل نام محمد صدیق تھا انکے 4 بھائی لیجنڈ منور ظریف ،منیر ظریف،،رشید ظریف اور مجید ظریف بڑے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے میدان میں آئے۔ظریف نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1950 میں فلم ہماری بستی سے کیا۔ ظریف نہ صرف اچھے اداکار بلکہ اچھی آواز کے مالک بھی تھےظریف نے فلم پاٹے خان میں پہلی بار گانا گایا اور پھر یکے بعد دیگرے بے شمار فلموں میں گاتے ہی چلے گئے ۔