راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ 567 ارکان مستعفی ہو گئے تو پیچھے رہ کیا جاتا ہے؟
سیاسی دھنداتنی چھاگئی کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہےاب تومفتاح بھی کہہ رہےہیں بانڈکلیرہونےکےباوجودملک ڈیفالٹ ہوسکتاہےایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کےذخائرکم اسٹاک ایکسچینج ٹھس پیٹرول گیس ڈالرمہنگااورنایاب ہےاسمبلیاں بچانےپےمشورےہورہےہیں ملک اورتباہ حال معیشت بچانےپےکام نہیں ہورہا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 28, 2022
سوموار کے روز ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیاسی دھند اتنی چھا گئی کہ الیکشن کا سورج طلوع ہونا لازمی ہے۔ بانڈ کلیئر ہونے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے، اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہورہے ہیں۔ ملک اور تباہ حال معیشت بچانے پر کام نہیں ہورہا۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے 13 جماعتوں کی اجتماعی سیاسی قبر کھود دی ہے، اس لیے یہ الیکشن سے فراری ہیں۔