Friday, April 19, 2024

560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملکی سیاست کی در ودیوار ہلادیں گے، شیخ رشید

560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملکی سیاست کی در ودیوار ہلادیں گے، شیخ رشید
December 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کہتے ہیں 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملکی سیاست کی در ودیوار ہلادیں گے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انتخابات میں ہر رکاوٹ ن لیگ کے گلے پڑے گی۔ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرئے۔ خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت ہے۔ پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔اس لیے تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنر راج لگ سکتا ہے۔ اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کو چت کردیا ہے۔

فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے نون لیگ اب انتخابات سے بھاگنے کیلئے خود یا اپنی سبسڈری الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔ ڈر یہ ہے کہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے نون لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے۔ ان کا پیچھا کیا جائیگا۔

فرخ حبیب بولے پوری پی ڈی ایم کہتی تھی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردے جنرل الیکشنز ہوجائیں گے۔ عمران خان کےکے پی کے اور پنجاب اسمبلیوں کو تحلیل کے اعلان کے بعد امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

رہنماء پی ٹی آئی مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ چئیرمین نے شدید بخار کے باوجود گزشتہ روز عوام سے خطاب کیا اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔