Friday, April 26, 2024

56 کمپنیوں کا اسکینڈل ، نیب کا 23 افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

56 کمپنیوں کا اسکینڈل ،  نیب کا 23 افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
June 29, 2018
لاہور (92 نیوز) نیب نے پنجاب کی 56 کمپنیوں کے اسکینڈل کیس میں انکوائری کرتے ہوئے 23 افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی اور مراسلہ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا گیا۔ نیب کےمطابق وزارت داخلہ کو بھجوائی جانے والی لسٹ میں پیراگون سٹی  کے مینجر شہزاد وحید اور ڈائریکٹر  فنانس فرحان علی، ایل ڈی اے سٹی  کے عمران بھٹی، شاہد شفیق، عبدالرشید احمد، میاں طاہر جاوید اور ملک آصف جبکہ لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او وسیم اجمل  کے نام  شامل ہیں۔ نیب کے مطابق چیف فنانس آفیسر لاہور ویسٹ  منیجمنٹ رانا محمد  اور  جی ایم  ٹیکنیکل  جمیل احمد ، علی باجوہ  ممبر  پرائس کمیٹی  فیصل آباد، انڈسٹریل اسٹیٹ کمپنی ممبر  پرائس کمیٹی  فیصل آباد  محمد اسلم خان کا نام بھی ای سی ایل  لسٹ شامل کیا گیا ہے ۔ نیب کی جانب سے ممبر  پرائس کمیٹی  فیصل آباد  میاں محمد لطیف، ارشد احمد، ڈی سی او اوکاڑہ  محمد اسلم قاسمی کا نام بھی ای سی ایل کے لیئے  بھجوا   دیا گیا ہے۔ سیکریٹری   ہیلتھ   پنجاب  علی جان خان ، گجرانوالہ  ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای  او ڈاکٹرعطا الحق اور ہارون راشد سمیت مختلف  کمپنیز کے سی ای اوز کا  نام بھی ای سی ایل میں شامل کیئے جانے کی سفارش  کی گئی ہے۔