Tuesday, September 17, 2024

56 کمپنیوں کے کیس میں چیف جسٹس نے شہباز شریف کو طلب کر لیا

56 کمپنیوں کے کیس میں چیف جسٹس نے شہباز شریف کو طلب کر لیا
June 3, 2018
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 56 کمپنیوں کے کیس میں طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 56 کمپنیوں میں کرپشن سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا شہباز شریف خود پیش ہو کر وضاحت کریں کہ سرکاری افسران کو بھاری تنخواہوں پر کیسے بھرتی کیا گیا؟. ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا شہباز شریف کا کمپنیوں سے براہ راست رول نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے کہا انکے رول کے بغیر تو یہاں مکھی بھی نہیں نہیں اُڑتی؟ عدالت کا  نیب کو 6 کمپنیوں کے سی ای اوز کی جائیداد کا تخمینہ لگانے کا بھی حکم سامنے آ گیا۔ اربن پلاننگ اینڈ منیجنگ کمپنی کے سربراہ  نے کہا کہ میں خود کشی کر لوں گا جس پر چیف جسٹس نے کہا آپکی اس دھمکی سے عدالت اپنا فیصلہ نہیں بدلے گی  جس کمپنی کا سربراہ قوم کا پیسہ نہ لوٹا سکا اسکو جیل ہوگی ۔