Thursday, April 25, 2024

55 سو ارب روپے ریونیو جمع کر کے دکھائیں گے ، عمر ایوب

55 سو ارب روپے ریونیو جمع کر کے دکھائیں گے ، عمر ایوب
June 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا 55 سو ارب روپے ریونیو جمع کرکے دکھائیں گے اور سسٹم کو بہتر کرینگے۔ عمر ایوب نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ٹو پارٹی سسٹم نے ملک کو 30 ہزار ارب کا مقروض بنا دیا۔ اس سال ہم 3 ہزار ارب روپے صرف سود کی مد میں دینگے۔ بجٹ دستاویزات کو معزز ممبران دیکھیں۔ بجٹ دستاویزات بتائینگی ن لیگ اور پی پی نے ملک کیساتھ کیا کیا۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب بولے مصنوعی چیزوں کو رد کر دیا۔ پچھلے 10 سال میں ہماری ایکسپورٹس بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہیں،  نوٹ چھاپ کر افراط زر بڑھانا سنگین غفلت ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=8cqEuHUr2Y8   وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا جب تیل کی قیمتیں کم تھی تب معیشت کو سنبھالا کیوں نہیں دیا گیا؟ اس وقت کی حکومت ڈالر کی قیمت کو مصنوعی سہارا دینے میں لگی رہی۔ مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا ن لیگ کی معاشی پالیسی غلط تھی۔ آخر میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب بولے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کیساتھ ظلم کیا ، جو قرضہ لیا وہ گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں آتا ہے۔ عمر ایوب نے کہا 55 سو ارب روپے ریونیو جمع کرکے دکھائیں گے اور سسٹم کو بہتر کرینگے ۔  پانچ سال بعد دیکھنا ملک کہاں پہنچتا ہے۔