Thursday, May 9, 2024

54 کنال اراضی اسکینڈل ، نواز شریف کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

54 کنال اراضی اسکینڈل ، نواز شریف کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
September 17, 2020

لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت میں غیر قانونی طور پر 54 کنال اراضی اسکینڈل کا کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے نواز شریف کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

لاہور کی احتساب عدالت میں 54 کنال اراضی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، کیس میں نواز شریف سمیت 4 ملزمان نامزد ہیں ۔ عدالت نے نواز شریف کے طلبی کے نوٹسز جاری کر رکھے تھے۔ نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ  کیس کا ریفرنس دائر کیا جا چکاہے ۔