Wednesday, April 24, 2024

537 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی گئی

537 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی گئی
January 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت پاکستان نے 537 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ۔ حکومت پاکستان نے 54 سول اور 483 ماہی گیروں پر مشتمل 537 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ پاک بھارت قونصلر رسائی معاہدے کے تحت کیا گیا ۔ دوطرفہ سطح پر یکم جنوری کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 21 مئی 2008ء کے دوطرفہ معاہدے کے تحت ہوتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 31 دسمبر 1998 کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات کی فہرست کا سالانہ تبادلہ بھی ہوا ۔ جوہری تنصیبات کی فہرست دفتر خارجہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کو دی گئی ۔ بھارتی وزارت خارجہ نے بھی اپنی جوہری تنصیبات کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کردی ۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک یکم جنوری کو جوہری فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کا ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پرحملہ نہ کرنا ہے۔ ادھر بھارت میں347 پاکستانی شہری قید ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کودیدی۔ پاکستان نے آج پہل کرتے ہوئے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو دی تھی۔