Sunday, September 8, 2024

53 سالہ کمبرلی ڈان نامی امریکی خاتون شادی کرنے دیر پہنچ گئیں

53 سالہ کمبرلی ڈان نامی امریکی خاتون شادی کرنے دیر پہنچ گئیں
August 18, 2023 ویب ڈیسک

دیر (92 نیوز) - 53 سالہ کمبرلی ڈان نامی امریکی خاتون شادی کرنے دیر کی تحصیل ترناؤ اسبنڑ پہنچ گئیں۔ امریکی خاتون نے ترناؤ اسبنڑ سے تعلق رکھنے والے عباس نامی شخص سے نکاح کرلیا ہے۔

32 سالہ عباس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں جن کا رابطہ کمبرلی سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ہوا۔ دونوں کی دوستی جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی۔

امریکی خاتون دیر پہنچ گئی تھیں لیکن انہیں لوئر دیر جانے کی اجازت نہیں مل سکی، جس کی وجہ سے وہ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔