Saturday, May 4, 2024

50ہزار روپے سے زائد خریدوفروخت پر شناختی کارڈ کی شرط کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے

50ہزار روپے سے زائد خریدوفروخت پر شناختی کارڈ کی شرط کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
July 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) 50  ہزار سے زائد خریدوفروخت پر قومی شناختی کارڈ فراہم کرنے کی شرط کا  تنازعہ وزیراعظم کی میز تک پہنچ گیا ۔ یکم اگست سے شرط کا نفاذ ہوگا یا نہیں، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔ ایف بی آر نے سرکلر جاری کیا تو تاجر برادری نے ہم نہیں مانتے کا نعرہ لگا دیا۔ تاجر برداری کا احتجاج زور پکڑا تو گھتی سلجھانے کیلئے بال وزیراعظم کے کورٹ میں ڈال دی گئی۔ یکم اگست سے ایف بی آر کی شرط پر اطلاق ہو گا یا نہیں اب فیصلہ عمران خان کریں گے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ 32 لاکھ پرچون فروش 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ فراہم کرنے کی شرط کے خلاف ہیں جبکہ 45 ہزار ڈسٹری بیوٹرز کو شناختی کارڈ نمبر انوائس پر ظاہر کرنا قابل قبول نہیں۔ ایف بی آر کا موقف ہے کہ اس شرط کا مقصد 50 ہزار سے اوپر کی ٹرانزکشن کو دستاویزی شکل دینا ہے۔ خاتون خریدار اپنے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ دکھا کر خریداری کر سکتی ہیں۔