Saturday, April 27, 2024

500 مربع گز پراپرٹی اور فلیٹس کے مالکان کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنا لازم

500 مربع گز پراپرٹی اور فلیٹس کے مالکان کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنا لازم
July 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔ 500 مربع گز پراپرٹی اور فلیٹس کے مالکان کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنا لازم ہو گیا۔ 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی کے مالک کو بھی سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنا ہو گیا۔ نڈسٹریل اور کمرشل کنکشن پر 5 لاکھ روپے سے زیادہ بل ادا کرنے والے پر بھی نئے قانون کا اطلاق ہو گا۔ 3 سے 4 لاکھ روپے تک کی سالانہ بزنس انکم والوں پر بھی نئے قانون کا اطلاق ہو گا۔ کینٹونمنٹ اور میونسپل ایریا اور اسلام آباد کی حدود میں یہ قانون نافز کر دیا گیا۔ ریٹنگ ایریا میں 500 مربع گز پراپرٹی کے مالکان پر بھی یہ قانون لاگو ہو گا۔ 2000 مربع فٹ کا فلیٹ کا ریٹنگ ایریا میں مالک پر بھی اس کا اطلاق ہو گا۔ چیمبر یا تجارتی تنظیم کے اراکین کو بھی سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنا ہوگی۔ مارکیٹ کمیٹی یا پاکستان انجنیئرنگ کونسل کے ارکان کو بھی اس قانون پر عمل کرنا ہو گا۔ بار کونسل، میڈیکل اند ڈینٹل کونسل کے اراکین کو بھی سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنا ہوگی۔ چارٹرڈ اکائونٹنٹس اور کاسٹ اینڈ مینیجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے اراکین پر بھی یہ قانون لاگو ہو گا۔ ریٹرن بھرنے والوں میں مزید اقسام کی آمدنی رکھنے والوں کو شامل کر دیا گیا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 114 میں تبدیلی کردی گئی۔ اب ہر کمپنی کو سالانہ ٹیکس ریٹرن بھرنی پڑے گی۔ ہر اس شخص کو بھی سالانہ ریٹرن بھرنی ہو گی جو قابل ٹیکس آمدن سے زیادہ کماتا ہو۔ نان پرافٹ اور فلاحی اداروں کیلیئے بھی سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنا لازم ہو گا۔ گزرے ٹیکس سال میں ٹیکس ادا کرنیوالے ہر شخص پر نئے قانون کا اطلاق ہو گا۔ ہر ایسے شخص پر بھی یہ قانون لاگو ہو گا جو ریٹرن میں نقصان ظاہر کرے۔ اب فائنل ٹیکس رجیم کے تحت سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کررنا لازم ہو گا۔