Saturday, April 20, 2024

500 امریکی ڈالر سے زائد زرمبادلہ کے خریداروں سے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ کی کاپی لازمی قرار

500 امریکی ڈالر سے زائد زرمبادلہ کے خریداروں سے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ کی کاپی لازمی قرار
April 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ایف اے ٹی ایف کی مزید سخت شرائط سامنے آگئیں۔ 500 امریکی ڈالر سے زائد زرمبادلہ کے خریداروں سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔ گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے نئی شرائط پیش کر دیں۔ انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کو مزید اقدامات اٹھانا ہو نگے۔ 500امریکی ڈالر سے زائد زرمبادلہ کے خریداروں سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی لینا لازمی قرار دیدی گئی۔ ایس ای سی پی ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی کے ذریعے فارن کرنسی کے خریداروں کو ٹریک کیا جائے گا۔ ٹریکنگ کے عمل کیلئے متعلقہ عملے کی کارکردگی میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مالی معاونت روکنے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ کمپنیوں کےچیف ایگزیکٹیو، ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کی  کڑی نگرانی کی جائیگی۔ ان کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں کے ثبوت ملنے پر عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔ ایکسچینج کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو، ایگزیکٹوز، ڈائریکٹرز اور حصص داران کی بھی نگرانی ہو گی۔ انہیں ہر سال ایک بیان حلفی جمع کرانا ہو گا۔ خلاف ورزی پر نااہلی کے علاوہ کوئی مالیاتی ادارہ یا بینک انھیں قرض یا ایڈوانس فراہم نہیں کرے گا۔ ایس ای سی پی ذرائع نے بتایا کہ ٹیرر فناسنگ روکنے کے لئے فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ میں ترمیم بھی ہو چکی ہے۔