Friday, May 17, 2024

50 شہروں کی کمرشل ، رہائشی جائیدادوں کی فیئرمارکیٹ ویلیو میں اضافے کا منصوبہ تیار

50 شہروں کی کمرشل ، رہائشی جائیدادوں کی فیئرمارکیٹ ویلیو میں اضافے کا منصوبہ تیار
February 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے ملک کے 22 بڑے شہروں کے بعد 50 مزید شہروں کی کمرشل اور رہائشی  جائیدادوں کی فئیر مارکیٹ ویلیو میں اضافے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے ویلیو ریٹ کو بڑھا کر ایف بی آر ریٹ نافذ کیا جائے گا جس سے ٹیکس میں اضافہ ہو گا، مرحلہ وار منصوبے کے تحت مارکیٹ میں رائج جائیدادوں کی حقیقی مالیت کا تعین کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی نگرانی میں نئے منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ویلیو میں اضافہ ہونے کے بعد ان پر عملدرآمد کروانے کے امور طے کیے جائیں گے۔ ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جائیدادوں کی نئی مالیت کے تعین کیلئے ڈپٹی کمشنر کے ریٹ اور ایف بی آر کی فیئر مارکیٹ ویلیو پر نظر ثانی کا کام شروع کر دیا گیا۔