Wednesday, April 24, 2024

5 ماہ میں تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

5 ماہ میں تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
December 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادو شمار جاری کردیئے۔

معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کے تمام تر اقدامات بےسود ثابت ہوئے، درآمدات اور برآمدات کا توازن مزید بگڑ گیا، پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارہ 111.74 فیصد تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 20ارب، 59 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے، جولائی سے نومبر تک پاکستان کی برآمدات 12ارب، 34 کروڑ، 40 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ پاکستان نے 32 ارب، 93کروڑ، 40 لاکھ ڈالر کی اشیا درآمد کرلیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں اکتوبر کے مقابلے میں17فیصد اور گزشتہ سال نومبر 2020 کے مقابلے میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے، نومبر میں 2 ارب، 88 کروڑ، 40 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ اکتوبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب، 46 کروڑ، 40 لاکھ ڈالر تھا، جبکہ گزشتہ برس نومبر میں 2 ارب، 17 کروڑ،10 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔

دوسری جانب اکتوبر کے مقابلے میں پاکستانی درآمدات میں تیئس اعشاریہ ایک پانچ فیصد اور گزشتہ نومبر کے مقابلے میں بیاسی اعشاریہ آٹھ تین فیصد اضافہ ہوا۔

رواں برس نومبر میں پاکستان نے 7 ارب، 84 کروڑ، 70 لاکھ ڈالر کی اشیا منگوائیں، جبکہ اکتوبر میں درآمدات کا حجم 6 ارب، 37 کروڑ، 20 لاکھ ڈالر تھا، پاکستان نے گزشتہ برس نومبر میں 4 ارب 29 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی درآمدات کی تھیں۔

رپورٹر۔۔۔۔۔۔شیرازاحمدانٹربینک میں ڈالر 35پیسے مہنگا انٹربینک میں ڈالر 176روپے77پیسے پر بند ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 177روپےکی سطح عبور کرگیا تھا اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 179روپے کا ہوگیا