Friday, April 26, 2024

5 ماہ سے خسارے کا سامنا، دھابیجی ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

5 ماہ سے خسارے کا سامنا، دھابیجی ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ
April 10, 2019

کراچی (92 نیوز) ناقص حکمت عملی اور منصوبہ بندی کا فقدان پاکستان ریلویز کو لے ڈوبا۔ 5 ماہ سے بدستور خسارے کے سامنے پر دھابیجی ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق دھابیجی ایکسپریس ٹرین کا آپریشن چار روز سے بند، پانچ ماہ تک فیولنگ کی مد میں یومیہ سترہ ہزار خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

 سٹی اسٹیشن تا دھابیجی تک چلائی جانے والی دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح صدر مملکت عارف علوی نے اکتیس اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو کیا تھا۔

 کینٹ اسٹیشن پر دھابیجی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کراچی میں ٹرانسپورٹ کا بڑا  مسئلہ ہے  ٹرین سروس سے کراچی کےشہریوں کو بڑی سہولت میسر ہو گی۔

 دھابیجی ایکسپریس کے افتتاح پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  کراچی کے شہریوں مبارکباد دی بولے  وزیر اعظم عمران خان  نے انھیں مزدوروں کے لیے ٹرین چلانے کی ہدایت دی تھی۔

 شیخ رشید احمد نے کہا تھا ریلوے کوترقی دے کر نہ صرف بھارت سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے بلکہ پاکستان کی معیشت کا انجن بھی چل سکتاہے۔

 وفاقی وزیر نے تقریب میں یہ  اعلان  بھی کیا کہ حیدرآباد شٹل سروس کا افتتاح عمران خان کرینگے اس موقع پر انھوں نے ریلوے کو  جلد خسارے سے نکالنے کا بھی عزم کیا تھا ۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ٹرین  چلنے سے مزدوروں  کو سہولت حاصل ہوگی ،وفاقی وزیر ریلوے  شیخ  رشید  کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان نے مزدوروں کے لیے ٹرین چلانے کی ہدایت کی تھی۔