Monday, May 6, 2024

جنوبی لندن : ٹرام الٹنے سے پانچ افراد ہلاک متعدد زخمی

جنوبی لندن : ٹرام الٹنے سے پانچ افراد ہلاک متعدد زخمی
November 9, 2016
لندن(92نیوز)جنوبی لندن میں ٹرام الٹنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی لندن میں ٹرام الٹنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے ابھی تک ہلاکتوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی کیوں کہ اس حادثے میں ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدثشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف پولیس نے ٹرام ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ حادثے کی تاحال وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔ لندن ایمبولینس کے مطابق 51افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے بیس افراد کو سینٹ جارج ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔