Monday, May 6, 2024

5 ماہ میں 5 ارب ڈالر موصول ہونے کے باوجود معاشی بحران حل نہ ہوسکا

5 ماہ میں 5 ارب ڈالر موصول ہونے کے باوجود معاشی بحران حل نہ ہوسکا
December 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - 5 ماہ میں 5 ارب ڈالر موصول ہونے کے باوجود معاشی بحران حل نہ ہوسکا۔ امپورٹ بل کی ادائیگی اور قرضوں کی بروقت واپسی میں رکاوٹیں بھی دور نہ ہوسکیں۔

صورتحال بہتر کرنے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے یکم فروری کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانا اور خسارے کو کم کرنا ہوگا۔ مارکیٹ سے زر مبادلہ خریدے بغیر امپورٹ بل اور ادائیگیوں کو یقینی بنانا بھی بنیادی شرائط میں شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بنیادی شرائط پورا کرنے پر ہی آئی ایم ایف کی نویں جائزہ مشن کی رپورٹ سامنے آئے گی۔

آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے بعد حکومت نے ورلڈ بینک سے تمام بڑے منصوبوں کیلئے مختص رقم سے قسطوں کی ادائیگی تیز کرنے کی درخواست کردی، تاہم، ورلڈ بینک نے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے موصولہ فنڈز پر کڑی نگرانی کا مطالبہ کردیا۔ ان منصوبوں میں تربیلا فور کیلئے منظور شدہ فنڈز بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم نے ٹیکسوں اور برآمدات میں اضافے کیلئے نئے اہداف مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔