Thursday, April 25, 2024

5 اگست کو بھارت نے غیور کشمیری عوام کے حقوق کو بندوق سے چھینا، پرویز الہٰی

5 اگست کو بھارت نے غیور کشمیری عوام کے حقوق کو بندوق سے چھینا، پرویز الہٰی
August 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 5 اگست کو بھارت نے غیور کشمیری عوام کے حقوق کو بندوق سے چھینا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے 90 شاہراہ قائداعظم میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے، جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر جس طرح عمران خان نے اجاگر کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

ان کا مزید کہنا تھا بھارتی تنظیمیں اور اہم ادارے بھی مودی سرکار کی ہٹ دھرمی پر چیخ رہے ہیں، ترکی نے کشمیر کے مسئلے پر آگے بڑھ کر بات کی لیکن کچھ جگہوں پر مسلمانوں کی تنظیمیں اور او آئی سی کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے ہم پیچھے ہیں۔

اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔