5 فروری کو پاکستانی دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، مشعال ملک
سرینگر (92 نیوز) حریت رہنما مشعال ملک نے کہا 5 فروری کو پاکستانی دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کشمیروں کی آہیں،
سسکیاں دنیا تک پہنچ گئیں
بھارت دنیا کے سامنے عبرت کا نشان بن
رہا ہے، مشال ملک#92NewsHDPlus
#KashmirSolidarityDay
#MishalMalik
pic.twitter.com/SRfqwvD8vD
مشعال ملک کا کہنا ہے بھارت میں جب بھی بحران آتا ہے نریندر مودی پاکستان پر الزام لگاتا ہے یا کشمیریوں کو پھانسی پر لٹکا دیتا ہے۔ اب مودی کے دیس میں کوئی محفوظ نہیں۔ کشمیریوں کا صبر اُسے لے ڈوبے گا۔ کشمیریوں کی آہیں ، سسکیاں دنیا تک پہنچ چکی۔ مودی سرکار پورے خطے میں آگ کی ہولی کھیلنا چاہتی ہے۔ ایک دن ضرور آئے گا جب بھارتی خونی سرکار عبرت کا نشانہ بنے گی۔