Thursday, March 28, 2024

47 برس بعد پاک سعودی عالمی ایئرسروسز معاہدے کا فیصلہ

47 برس بعد پاک سعودی عالمی ایئرسروسز معاہدے کا فیصلہ
January 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک بڑے معاہدے کی تیاری جاری ہے۔ 47 برس بعد عالمی پروزاوں کیلئے ایئر سروسز معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان میں سعودی عرب کی ایک سے زائد ایئر لائنز کی تمام ایئرپورٹس تک رسائی ممکن ہوگی۔ پاکستان اور سعودیہ کو دنیا بھر سے مسافروں کولانے اور لیجانے کی اجازت ہوگی۔ نامزد کردہ ایئرلائنز لینڈنگ کئے بغیر ایئرسپیس استعمال کرسکیں گی۔ نامزد کردہ ائیرلائنز دنیا بھر کیلئے کارگو، بیگج اور ڈاک کی ترسیل کرسکیں گی۔ نئے معاہدے سے دونوں ممالک میں سیاحت اورروزگار کورفروغ ملے گا۔ سعودی سپریم کوارڈینشن کونسل کے اجلاس کے دوران معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ وزارت داخلہ، دفاع، خزانہ اور سٹیٹ بینک کی تجاویز کو شامل نہیں کیا گیا۔