Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اردو کی منفرد لہجے کی شاعرہ، خوشبو کی سفیر پروین شاکر کی برسی آج منائی جائیگی

اردو کی منفرد لہجے کی شاعرہ، خوشبو کی سفیر پروین شاکر کی برسی آج منائی جائیگی
December 26, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) خوشبو کی سفیر پروین شاکر کی برسی آج منائی جائیگی۔ خوشبو کی سفیر پروین شاکر کو اردو کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے کم عرصے میں وہ شہرت حاصل ہوئی جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہوپاتی ہے۔ ممتاز شاعرہ  پروین شاکر چوبیس نومبر انیس سو چون کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انگریزی ادب میں  جامعہ کراچی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ پروین شاکر درس وتدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں، بعد میں انہوں نے سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔ اُن کا  پہلا شعری مجموعہ (خوشبو) ایک نوجوان دوشیزہ کے شوخ وشنگ جذبات کا خوبصورت اظہار ہے۔ پروین شاکر کا بیشتر کلام احمد ندیم قاسمی کے رسالے فنون میں شائع ہوتا رہا۔ ان کی شادی ڈاکٹر نصیر علی سے ہوئی، نبھ نہ سکی تو طلاق لے لی۔ ماں کے جذبات، شوہر سے ناچاقی اور پھر علیحدگی سب کو انہوں نے خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔  زندگی کے سنگلاخ راستوں کا احساس اور اس کا اظہار ان کی بعد کی شاعری میں جگہ جگہ ملتا ہے۔ پروین شاکر کی شاعری کا موضوع محبت اور عورت رہا، جس میں قوس وقزح کے ساتوں رنگ  بکھرے نظر آتے ہیں۔ خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار، ماہ تمام ان کی تصنیفات ہیں۔ پروین شاکر  چھبیس دسمبر انیس سو چورانوے کو اسلام آباد میں ٹریفک کے ایک حادثے میں صرف بیالیس سال کی عمر میں مالک حقیقی سے جا ملیں۔