Wednesday, April 24, 2024

ترتالیس فراریوں کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے

ترتالیس فراریوں کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے
October 18, 2016
کوئٹہ(92نیوز)ڈیرہ  بگٹی میں کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے 43فراریوں نے براہمدغ بگٹی سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیئے۔ ترجمان فرنٹیئر کور کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے 43فراریوں نے براہمدغ بگٹی کی بھارت سے رغبت اور میل کے خلاف ان سے لا تعلقی کاا ظہار کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر دیا ترجمان کے مطابق فراریوں کا موقف ہے کہ براہمداغ بگٹی بھارت سے میل ملاپ بڑھا کر پاکستان کے خلاف زہر فشانی کر رہا ہے جس کے باعث انھوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ترجمان کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے فراریوں پر بی ایل اے کی جانب سے حملے بھی کئے جارہے ہیں گزشتہ دنوں ایف سی نے ایک کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا اور لوٹے گئے مال مویشی مالکان کے حوالے کئے ہیں ایف سی ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے اور عوام کو ظلم و ستم سے نجات دلانے کیلئے پر عزم ہے۔