- نیب ایک بار پھر متحرک ہوگیا، 400 سے زائد افراد کے کڑے احتساب کا فیصلہ کرلیا گیا، اگلے ماہ بڑی گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
بڑے سیاستدان، بیوروکریٹس، ریٹائرڈ سرکاری افسران نیب کے ریڈار پر آگئے، ذرائع کے مطابق ستمبر میں نیب کے ہاتھوں بڑی گرفتاریوں کا امکان ہے۔
400 سے زائد افراد کے کڑے احتساب کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ معروف تاجروں سے لے کر سیاستدان اور کئی اہم ترین شخصیات، ریٹائرڈ سرکاری افسران شکنجے میں آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کے سلسلے نیب کی جانب سے سخت اقدامات متوقع ہیں۔