Friday, May 3, 2024

40 گھنٹے تک بجلی نہ آنے پر کراچی میں احتجاجی مظاہرے

40 گھنٹے تک بجلی نہ آنے پر کراچی میں احتجاجی مظاہرے
August 29, 2020
کراچی (92 نیوز) بارش کے 40 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا مگر کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول پر نہ آ سکی، مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج بھی کیے گئے۔ کراچی میں با رشو ں کے بعد بجلی کا نظام درہم بر ہم ہو گیا، بیشتر علاقوں 40 گھنٹے سے زائد گزر نے کے باوجود بھی بجلی بحال نہ ہو سکی۔ کر اچی میں جمعرات کی بارش کے بعد 80 فیصد سے زائد علاقے بر ی طر ح متاثر ہو ئے تھے بجلی کی وجہ سے جو جمعہ کو بھی بحال نہ ہو سکی۔ کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال، ملیر، گلستان جو ہر، فیڈر ل بی ایر یا، نار تھ کر اچی، نیو کر اچی، ناظم آباد، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی، گا رڈن اور دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی۔ بجلی کی طویل بند ش کے بعد مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے، گلستان جو ہر گلشن اقبال، محمودآبد  لیاری، کورنگی میں احتجاجی مظا ہرے ہوئے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا موقف ہے پانی کی سطح کم ہونے کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے پچھلے چند گھنٹوں میں 150 سے زائد فیڈرز پر بحالی کا کام کیا گیا ہے۔ ویسٹ وہارف، فشریز، سائٹ، سپر ہائی وے، نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔