Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں بریسٹ کینسر سے ہر سال 40 ہزار خواتین مر جاتی ہیں : طبی ماہرین

پاکستان میں بریسٹ کینسر سے ہر سال 40 ہزار خواتین مر جاتی ہیں : طبی ماہرین
October 25, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان میں ہر سال 40 ہزار سے زائد خواتین چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو جاتی ہیں لیکن اگر ان میں آگاہی فراہم کی جائے تو شرح اموات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر کا مہینہ ہر سال خواتین میں چھاتی کے کینسر سے بچاو کی آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال پاکستان میں 40 ہزار سے زائد خواتین اس بیماری کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ جناح اسپتال میں قائم اٹامک انرجی میڈیکل سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد علی میمن کا کہنا تھا کہ ہرسال 50ہزارسے زائد کینسر کے مختلف کیس رپورٹ ہوتے ہیں۔ سینٹر میں آنے والے غریب مریضوں کو علاج اور تشخیص کی مفت سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں بریسٹ کینسر کی علامات نمودارہونے پر فوری ڈاکٹرسے رابطہ کریں۔