Saturday, April 20, 2024

4 وفاقی وزراء اپوزیشن سے رابطے میں ہیں، فیصل کریم کنڈی

4 وفاقی وزراء اپوزیشن سے رابطے میں ہیں، فیصل کریم کنڈی
March 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پیپلز پارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا 4 وفاقی وزرا اپوزیشن سے رابطے میں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی نے 92 ایٹ 8 میں گفتگو کرتے ہوئے بولے خیبر پختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کے 45 ارکان نے اپنا الگ گروپ بنالیا۔ مزید کہا کہ مرکز اور پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں عدم اعتماد لائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ جانتے تھے جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت سندھ ہاؤس میں ان کے ارکان نہیں تھے، اس کے باوجود انہوں نے صرف ایک پیغام دینے کے لیے حملہ کیا کہ ہم یہ سب بھی کرسکتے ہیں، ہم صرف 172 ہی نہیں ہم ارکان اسمبلی کی پوری ڈبل سنچری کرکے دکھائیں گے۔