Saturday, May 4, 2024

سکھر: ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق

سکھر: ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق
November 13, 2016
سکھر(92نیوز)سکھر کے قریب تیز رفتار کو چ نے سامنے سے آنے والی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ما دری ، ایک خاتوں سمیت چار افراد جاں بحق  ہوگئے ، نعشیں پولیس نے ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے قریبی ہسپتال پہنچا دیں ، کوچ اور موٹرسائیکلوں کو تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کےمطابق سکھر کے قریب سکھر شکارپورروڈ پر ڈریھا کے مقام پر شکارپور سے سکھر کی طرف آنے والی ایک تیزرفتار کوچ نے تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی دو موٹر سائیکلوں کوٹکرمار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر سوار ایک خا تون سمیت چار افراد موقع پر زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے جاں بحق ہو گئے جن کی نعشیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کر ایدھی کی ایمبو لینسوں کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچا دی ہیں اور حادثہ کا شکار موٹرسائیکلوں اور کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔