Sunday, September 8, 2024

4 بار کی عالمی چیمپئن اٹلی کی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2022 کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی

4 بار کی عالمی چیمپئن اٹلی کی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2022 کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی
March 25, 2022 ویب ڈیسک

روم (92 نیوز) - فٹبال کی دنیا میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، 4 بار کی عالمی چیمپئن اٹلی کی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی۔

فیفا ورلڈکپ کوالیفایئر میں اٹلی کو نارتھ مقدونیہ نے شکست دے کر عالمی ایونٹ سے باہر کر دیا۔ یوروپیئن کوالیفائنگ پلے آف سیمی فائنل میں نارتھ مقدونیہ نے اتلی ایک صفر سے شکست دے دی۔

یہ 60 سال میں پہلا موقع ہے کہ اٹلی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکا، اٹلی کے عوام مایوس ہوگئے۔