Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

4 بچیوں کا اغواء، 5 مرد ملزمان کا جسمانی ریمانڈ، خواتین ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

4 بچیوں کا اغواء، 5 مرد ملزمان کا جسمانی ریمانڈ، خواتین ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
August 5, 2021 --- ویب ڈیسک Urdu Version

لاہور (92 نیوز) ہنجروال لاہور کی چار بچیوں کا اغوا اور بازیابی، بچیوں کو ساہیوال لے جا کر بیچ دیا گیا، عدالت نے پانچ مرد ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے جبکہ خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ہنجروال لاہور کی چار بچیوں کا اغوا اور بازیابی! ساہیوال سے گرفتار ملزمان کو ضلع کچہری پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم فحاشی کا اڈا چلاتے ہیں۔

ملزمان نے ہر لڑکی کو تین لاکھ میں بیچا تھا، عدالت نے پانچ مرد ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے جبکہ خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موبائل سم آن ہونے سے ملزموں کی لوکیشن تک پہنچے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اسپیشل کوآرڈینیٹر ٹو وزیراعلیٰ پنجاب، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد جناح اسپتال میں بچیوں سے ملاقات کے لیے پہنچیں۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے اپنی زیر نگرانی بچیوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کروایا۔

ساہیوال پولیس نے گزشتہ روز بچیوں کو بازیاب کروا کر لاہور پولیس کے حوالے کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔