Friday, May 10, 2024

380 نجی درآمد کنندگان کو ساڑھے 15 لاھ ٹن سے زائد گندم درآمد کرنے کیلئے پرمٹ جاری

380 نجی درآمد کنندگان کو ساڑھے 15 لاھ ٹن سے زائد گندم درآمد کرنے کیلئے پرمٹ جاری
August 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) 380 نجی درآمد کنندگان کو ساڑھے 15 لاھ ٹن سے زائد گندم درآمد کرنے کیلئے پرمٹ جاری ہو گیا۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق  کی جانب  سے جاری کردہ  اعلامیہ کے مطابق ڈی پی پی نے  380 نجی درآمد کنندگان کو 1576000 ٹن  گندم   امپورٹ کے لیے پرمٹ جاری کیۓ گئے ، 6 ایل سی کھولی گئی جبکہ  دو ایل سی پر کارروائی جاری ہے۔ اکتوبر 2020 تک نو جہاز گندم لے کر آئیں گے۔ 26 اگست کو 60804 میٹرک ٹن گندم لے کر پہلے جہاز کی آمد متوقع ہے۔ 65000 میٹرک ٹن گندم لے کر دوسرا جہاز 28 اگست کو پہنچنے گا۔ 8 ستمبر کو 69000 میٹرک ٹن گندم لے کر تیسرے جہاز کی آمد متوقع ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق   چوتھا جہاز 55000 میٹرک ٹن گندم کے ساتھ 12 ستمبر ، 5 واں 65000 میٹرک ٹن گندم کے ساتھ 17 ستمبر جبکہ چھٹا جہاز 19 ستمبر کو 65000 میٹرک ٹن گندم کے ساتھ پاکستان پہنچے گا ۔ ٹی سی پی نے 1.5 ایم ایم ٹی گندم کی درآمد کے لئے بین الاقوامی ٹینڈرز طلب کرلئے ہیں۔ تین وصول کنندگان نے درآمدی گندم کی 1.5 ایم ایم ٹی مقدار کی مقدار کی توثیق کی ہے۔ جس میں  پنجاب (0.70 ایم ایم ٹی) ، کے پی (0.30 ایم ایم ٹی) اور پاسکو (0.50 ایم ایم ٹی)  شامل ہیں ۔ درآمد شدہ گندم کی پہلی کھیپ ٹی سی پی کے توسط سے اکتوبر  کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے ۔