Wednesday, May 8, 2024

34 ویں سالانہ فن مصوری کی نمائش، گورنر پنجاب چودھری سرور کی بطور مہمان خصوصی شرکت

34 ویں سالانہ فن مصوری کی نمائش، گورنر پنجاب چودھری سرور کی بطور مہمان خصوصی شرکت
February 8, 2020
لاہور (92 نیوز) الحمرا آرٹس کونسل میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی جانب سے چونتیس ویں سالانہ فن مصوری کی نمائش سجائی گئی، گورنر پنجاب چودھری سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ شوخ رنگوں کے استعمال سےقدرت کے شاہکار کینوس پراُتاردیئے گئے، آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کے زیر اہتمام نمائش میں دلکش فن پاروں نے شرکا کو مسحور کر دیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نمائش بہت عمدہ ہے، مسئلہ کشمیر کو مصوری کے ذریعے دنیا کے جس کونے تک ممکن ہوپہنچاناچاہئے۔ نوجوان آرٹسٹوں کا کہنا تھا کہ نمائش سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، شہریوں کا کہنا تھا کہ قدرت کی خوبصورتی اور معاشرتی مسائل کو رنگوں کی آمیزش سے کینوس پر اتارنا بہت متاثرکن ہے۔ نمائش میں رکھے فن پارے فن مصوری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو مزید گیارہ روزدعوت نظارہ دیتے رہیں گے۔